Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ سے پیدل حج کرنیوالا مشاعر مقدسہ پہنچ گیا

بیشہ ... بیشہ سے پیدل سفر حج پر نکلنے والی ٹیم کا ایک رکن 450کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ اس نے ہر روز 40کلو میٹر کا پیدل سفر طے کیا۔ بیشہ سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 10روز صرف کئے۔ پیدل حج کرنے والے سعودی شہری کا کہناہے کہ وہ عوام میں چہل قدمی کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے ذہن میں ایک بات یہ بھی تھی کہ ہمارے آباﺅ اجداد پیدل چل کر ہی عمرہ و حج کیا کرتے تھے اس طرح انکی یادیں بھی تازہ ہوجائیں گی۔
 

شیئر: