63331تارکین کو مکہ جانے سے روک دیا گیا
طائف ...یہاں تفتیشی مراکز نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ بغیر حج اجازت نامے مکہ کا رخ کرنے والے 63331افراد اور 28264گاڑیوں کو واپس کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق البھیتہ چیک پوسٹ کے اہلکار 24گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں اور بغیر حج اجازت نامے کے مکہ مکرمہ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو مقدس شہر جانے سے روک رہے ہیں۔ صرف ان تارکین وطن کو مکہ مکرمہ جانے کاموقع دیا جارہا ہے جن کے پاس حج اجازت نامے ہیں۔ حج اجازت نامے نہ رکھنے والوں کی گاڑیوں کا رخ الجموم کی طرف کردیا جاتا ہے۔