”حاجی اور زائر کیلئے سبیل“
مدینہ منورہ ... مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے حاجی اور زائر کیلئے سبیل پروگرام جاری کردیا۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ حاجی اور زائر کی خدمت ہمارے لئے باعث فخر تمغے کی حیثیت رکھتی ہے۔ حاجی اور زائر کیلئے سبیل کے زیر عنوان پروگرام کا مقصد مسجد نبوی شریف کے زائرین کو آب زمزم کی فراہمی ہے۔ مسجد نبوی ، روضہ مبارکہ او رصحنوں میں ہر جگہ ضیوف الرحمن کوآب زمزم پیش کیا جارہا ہے۔