ریاض سمر فیسٹیول کے دوران عالمی پروگرام
ریاض .... اس سال ریاض میں سمر فیسٹیول کے دوران 11تجارتی مراکز میں عالمی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔ ان میں سے 6شو ایسے ہیں جو پہلی بار ہورہے ہیں۔ سعودی محکمہ سیاحت و تفریح ،اسپورٹس اتھارٹی اور کلچرل اتھارٹی انتظامات میں شامل ہے۔ 300 سعودی فنکار سمر فیسٹیول تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔