تائیی۔۔۔ صدر تسائی انگ وین نے کہا ہے کہ کوئی بھی تائیوان کا وجود مٹا نہیں سکتا ۔امریکہ روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تسائی نے کہا کہ انکے اس دورے پر پوری دنیا تائیوان کا وجود دیکھ سکتی ہے جبکہ جمہوریت اور آزادی کے لئے ہمارے تعاون کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس بات کا پختہ یقین کرلیں کہ تائیوان کا وجود کوئی بھی مٹانہیں سکتا واضح رہے اپنے اس دورے کے موقع پر تسائی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کے علاوہ مختلف تقریباب میں بھی شرکت کرینگی۔