عید پر مدینہ عجائب گھر کھلا رہیگا
مدینہ منورہ .... یہاں محکمہ سیاحت و قومی آثار کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئرفیصل المدنی نے بتایا ہے کہ المدینہ المنورہ عجائب گھر عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران کھلا رہیگا۔ اسکا مقصد زائرین کو قومی ورثے سے متعارف کرانا اور قومی عجائب گھروں کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ روزانہ صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے اور پھر شام کو 5بجے سے رات 10بجے تک عجائب کھلے گا۔ یہ عجائب گھر 14ہالوں پر مشتمل ہے۔