Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاتیر محمدنے سابق حکومت کے چین کے ساتھ معاہدے منسوخ کر دئیے

کوالالمپور۔۔۔ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سابقہ ملکی حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔اپنے پہلے دورہ چین سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ بات چیت میںملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم بیجنگ حکومت کے ساتھ فقط ایسے معاہدے کئے جائیں گے جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے، چین انفراسٹرکچر کے شعبے میں ملائیشیا میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

شیئر: