عمران خان اسمبلی کارڈ گھر بھول آئے
اسلام آباد....تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالنے پہنچے تو اپنا قومی اسمبلی کارڈ گھر بھول آئے جس پر پیپلزپارٹی کے پولنگ ایجنٹ غلام مصطفیٰ شاہ نے اعتراض کیا۔ اسپیکر ایاز صادق سے اجازت طلب کرنے پر عمران خان کوووٹ دالنے کی اجازت دے دی ۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اسپیکر سے احتجاج کیا کہ میں اپنا کا رڈبھول آیا تھا مگر انتظامیہ نے ووٹ نہیں ڈالنے دیا مگر عمران خان کو اجازت دی گئی یہ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ تمام ارکان اسمبلی برابر ہیں ۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے اجازت مانگی اور میں نے اجازت دے دی۔ اگر آپ اجازت مانگتے تو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دیتا۔ عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسپیکر ایازصادق سے مصافحہ نہیں کیا اور سر ہلا کر سلام کیا۔