Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوت سدھو کیلئے پاکستانی ویزا

 
نئی دہلی: عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے ہندوستانی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی ویزا جاری کر دیا گیا وہ 17 اگست کو پاکستان آئیں گے۔ پاکستانی سفارتخانہ نے ہند کے رکن اسمبلی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو 2 ہفتے کا ویزا جاری کردیا۔ سابق کرکٹر عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے 17 اگست کو پاکستان آئیں گے۔ عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992ءکی فاتح کرکٹ ٹیم سمیت 3 ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا جن میں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو اور سنیل گواسکرشامل تھے جس پر تینوں کرکٹرز نے عمران خان کی طرف سے دعوت بھیجے جانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔بعد ازاں ہندوستانی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے بعد کپل دیو اور سنیل گواسکر کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرنا پڑی۔ انہوں نے نجی مصروفیات ظاہر کرکے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے ویزے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کیا تھا اب انہیں ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

شیئر: