فائرنگ کرکے لاش کو نذر آتش کرنیوالے باپ کے قاتل کا ریاض میں سرقلم کردیا گیا
جمعرات 16اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ الاخوان شر اور فتنہ ہیں،منبر و محراب پر وہ لوگ قابض ہوگئے جنہیں کوئی اور میدان نہیں ملا، سعودی وزیر اسلامی امور
٭ طالبات کیلئے ٹریک سو ٹ کی قیمت 100سے140ریال تک پہنچ گئی
٭ امریکہ نے سمندر کے راستے حوثیوں کی مدد کرنے والے ایرانی جہاز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا
٭ ترک صدر رجب طیب اردگان دنیا سے الگ تھلگ ہوتے جارہے ہیں، صورتحال دھماکہ خیز، امیر قطر لیرے کے سقوط کے باعث ترکی میں سرمایہ کاری سے خوفزدہ
٭ دہشتگردی کے سرپرست ملک قطر پر فارا نظریں گاڑے ہوئے ہے، امریکہ
٭ برطانیہ میں اپوزیشن رہنما الاخوان کا حامی، برطانوی پارلیمنٹ پر ناکام حملہ کرنیوالا سوڈانی نکلا
٭ فائرنگ کرکے لاش کو نذر آتش کرنیوالے باپ کے قاتل کا ریاض میں سرقلم کردیا گیا
٭ بجلی کے کرنٹ پر طائف میں 5عیدگاہیں بند کردی گئیں
٭ آن لائن حج اجازت نامے 7ذی الحجہ سے قبل منسوخ کرائے جاسکتے ہیں، محکمہ احوال مدنیہ
٭ رابطہ عالم اسلامی نے انڈونیشیا میں ہنگامی امدادی مہم شروع کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭