لاہور... تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ہند کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی سیاسی مقصد کے لئے نہیں بلکہ اپنے دوست کی دعوت پر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ کمزور کو کس طرح طاقتور بنایا جاتا ہے۔پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی یا فنکا ر ملکوں کے درمیان فاصلے دور کر تا ہے ۔ سدھو نے کہا کہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آیاہوں اور عمران خان کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں ۔ ان کے لئے کشمیری شال کا تحفہ بھی لایا ہوں۔عمران خان نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو، سنیل گواسکر کو دعوت دی تھی۔کپل دیو اور گواسکر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی ۔
مزید پڑھیں:واجپئی قد آور سیاسی شخصیت تھے،عمران خان