Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبات کے ساتھ ٹیچر کی غیر اخلاقی حرکتیں

دہرہ دون۔۔۔۔۔دہرہ دون میں مرکزی حکومت کی جانب سے قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ فاردی ویژوول( این آئی وی ایچ)میں طالبات کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔دہرہ دون بہبوداطفال کمیٹی کو طالبات نے بتایا کہ ایک ٹیچر شوچیت ناگر ان کے ساتھ زیادتی کررہا ہے۔اس کے بعد کمیٹی نے راجپور تھانے میں ملزم ٹیچرکیخلاف کیس درج کرایا۔ ریاستی وزیر فلاح و بہبود اطفال ریکھا آریہ نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹرانورادھا ڈالمیا نے کہا کہ ان سے کسی طلبا ء یا طالبات نے زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی۔راجپور پولیس اسٹیشن کے ایس و اروند کمار نے بتایاکہ معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے اور کتنی طالبات کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے تحقیقات کے بعد سب کچھ  واضح ہوجائیگا۔پولیس سربراہ اروند کمار نے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر کیخلاف دفعہ 354اور پاکسو قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 3ماہ قبل بھی اسی انسٹی ٹیوٹ کے سنسکرت کے ٹیچر رمیش چندر کشیپ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم ٹیچر کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -باپ کی موت کے 3سال بعد بیٹے کی ولادت کا کرشمہ

شیئر: