بالی وڈ ستاروں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد
حال ہی میں ہندوستانی ریاست کیرلہ میں آنےوالے سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی سے نمٹنے کیلئے بالی وڈ اداکاروں نے مالی مدد پیش کی ہے ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دلکور سلمان نے سیلاب زدگان کیلئے مالی امداد بھیجی ہے اور اپنے ہزاروں مداحوں سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اپپل بھی کی ہے۔کیرلہ میں سیلاب سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے ہزاروں افراد دربدر ہیں۔