”اپنی کہانیوں کو ایک آئینہ سمجھتا ہوں“
میں تو بس اپنی کہانیوں کو ایک آئینہ سمجھتا ہوں جس میں سماج اپنا آئینہ دیکھ سکے۔یہ اداکار نواز الدین کا وہ ڈائیلاگ ہے جس سے منٹو کا ٹریلر شروع ہوتا ہے۔ 2 منٹ 23 سیکنڈ کی وڈیو میں نواز الدین صدیقی مشہور مصنف منٹو کے کردار میں اسی انداز سے ڈائیلاگ پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی” منٹو“ 21 ستمبر کو نمائش کے لئے پیش ہوگی۔