ملک کی معیشت غلط ہاتھوں میں ہے، پی چدمبرم
نئی دہلی ـ ۔۔۔۔ سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کامیابی کے پیچھے سچائی یہ ہے کہ حکومت نے اعداد و شمار بتاتے وقت 05- 2004 کی بجائے12- 2011 کر دیا جبکہ 2004 سے 2009 تک منموہن سنگھ کی قیادت میں یو پی اےحکومت برقرار تھی۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں این ڈی اےکی حکومت میں جی ڈی پی میں اوسطاًشرح نمو 5 .68فیصد تھی، چدمبرم نے کہا کہ وہیں یوپی اے میں منموہن سنگھ کی حکومت نےشرح نمو میں8 .36 فیصد کی سالانہ ترقی کی تھی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ منموہن سنگھ حکومت نے اپنے دوسرے دور اقتدار میں7 .68فیصد کی ترقی کی شرح حاصل کی تھی۔ جس وقت منموہن سنگھ کی حکومت نے یہ اضافہ کی شرح حاصل کی تھی اس وقت پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار تھی۔ اس وقت کی منموہن سنگھ حکومت میں 2005 سے 2008 کے درمیان اچھی ترقی ریکارڈ کی گئی تھی۔چدمبرم نے مزید کہا کہ مودی حکومت میں معیشت اور نظام صحیح ہاتھوں میں نہیں ہے جبکہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور میں معیشت اور نظام دونوں ہی صحیح ہاتھوں میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ممتاز ماہرین اقتصادیات کی کوئی کمی نہیں لیکن یہ حکومت انہیں ڈھونڈ نہیں پارہی۔