Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھے تبھی اختلافات کا خاتمہ ممکن ہے، شیوپال

لکھنؤ۔۔۔۔اکھلیش یادو اور شیوپال کے درمیان اختلافات کو 2برس گزر جانے کے بعد بھی چچا بھتیجے کے مابین اختلافات میں کمی نہیں آرہی۔شیوپال یادو نے کہا کہ جب تک پورا خاندان ایک ساتھ نہیں بیٹھے گا اختلافات کا خاتمہ ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان میں کوئی بڑے پیمانے پر اختلافات نہیں لیکن کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل ایک مرتبہ پورے خاندان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ مجھے امید ہے کہ جب سبھی لوگ ایک میز پر بیٹھیں گے تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام گوپال یادو سے اختلافات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ رام گوپال سے میری کوئی تلخی نہیں میرے خوشگوار تعلقات ہیں۔ حال ہی میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرکے شیو پال نے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔شیو پال نے کہا کہ پارٹی کو جب بھی میری ضرورت پڑی میں پارٹی ساتھ رہا۔چاہے انتخابات ہوں یا عیدملن تقاریب کے مواقع۔ پارٹی کے سربراہ نے جب بھی مجھے بلایا میں حاضر ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -سگریٹ پر ’’پہلے مجھے پہلے مجھے ‘‘میں جان چلی گئی

 

شیئر: