Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ میٹرو سروس سے 3 لاکھ 50 ہزار حجاج مستفیض ہونگے

منیٰ.... مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایام تشریق کے تینوں دن مشاعر مقدسہ میٹروسروس سے 3لاکھ50 ہزار افراد مستفیض ہونگے ۔ سبق نیوز نے اتھارٹی کے حوالے سے لکھا ہے کہ عید الاضحی کے پہلے دن سے تیسرے دن تک میٹرو سروس کے لئے بکنگ کرانے والے حجاج کرام کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار ہے جنہیں مشاعر میٹروسروس کے ٹکٹ فراہم کئے گئے ہیں ۔ ترقیاتی اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاعر میٹروسروس کے ٹکٹ وزارت حج و عمرہ کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلی حجاج کے علاوہ خلیجی ریاستوں سے آنے والے حجاج ، عرب ممالک ، موسسہ جنو ب ایشیا ، ترکی اوریورپ وامریکہ سے آنے والے حجاج کرام کو فروخت کئے گئے تھے ۔ مشاعر مقدسہ میٹروسروس عیدالاضحی کے تینوں دن عرفات 3 ، منی 1، منی 2، منی 3اور جمرات کے اسٹیشنوں سے عازمین کو لانے اورلے جانے کےلئے دستیاب ہو گی ۔

شیئر: