میدان عرفات کے فضائی مناظر
عرفات: ممتاز سعودی فوٹوگرافر احمد حاضرنے یوم عرفہ کا سورج غروب ہونے کے بعد میدان عرفات سے حجاج کرام کی روانگی کی فضائی تصاویر جاری کی ہیں جنہیں سبق ویب سائٹ نے شائع کیا ہے۔ احمد حاضر نے یہ تصاویر امن عامہ کے ہیلی کاپٹر سے لی ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حجاج کرام کی عرفات سے مزدلفہ روانگی انتہائی منظم اور سلیس انداز میں ہوئی۔