Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے عیدالاضحی کی مبارک باد

نئی دہلی۔۔۔۔صدرجمہوریہ  رام ناتھ کووند نے عیدالاضحی کے موقع پر اہالیان وطن کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہم وطنوں، خاص طور پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کوتہ دل سے مبارک بادپیش کرتا ہوں۔اس  موقع پر ہم قربانی کے جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنےاورملک و قوم کی ترقی کیلئے عزم و حوصلہ کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -بھوپال میں شدید بارش،دیوار گرنے سے3 افراد ہلاک

شیئر: