Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ، یورپی مشترکہ منڈی کا احترام لازمی، میشل بارنیئر

برسلز ۔۔۔ یورپی یونین کے بریگزٹ سے متعلق اعلیٰ ترین مذاکرات کار میشل بارنیئر نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد کے دور میں تعلقات کے حوالے سے اگر یونین اور برطانیہ کے مابین کوئی معاہدہ طے پایا، تو اس میں یورپی مشترکہ منڈی کے اصولوں کا احترام انتہائی لازمی ہو گا۔ بارنیئر نے یہ بات منگل کے روز برسلز میں کہی۔ انہوں نے برطانیہ کے بریگزٹ امور کے وزیر ڈومینیک راب سے بات چیت کے بعد کہا کہ لندن اور برسلز کے مابین بریگزٹ کے بارے میں مذاکرات اپنے حتمی مرحلے میں داخل  ہو رہے ہیں ۔
 

شیئر: