Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکاٹ موریسن آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم منتخب

سڈنی ۔۔۔آسٹریلوی حکمران جماعت لبرل پارٹی نے اسکاٹ موریسن جمعہ کو آسٹریلیا کا وزیراعظم چن لیا۔سابق وزیراعظم  میلکم ٹرن بل اپنی ہی پارٹی کے بعض ارکان کی بغاوت کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھے تاہم ان کو چیلنج کرنے والے پارٹی رہنما پیٹر ڈوٹن خفیہ رائے شماری میں چالیس ووٹ حاصل کرسکے جبکہ وزیراعظم ٹرن بل کے قریبی ساتھی اور وزیر خزانہ اسکاٹ موریسن 45 ووٹ لے کر ملک کے 30 ویں وزیر اعظم بن گئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں 2007ء کے انتخابات کے بعد اب تک 7 وزیر اعظم تبدیل ہوچکے ہیں۔

شیئر: