Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی جہازوں پر پابندی کی مخالفت کرینگے ، روسی سفیر

اقوام متحدہ۔۔۔روس نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں روسی کمپنیوں اور بحری جہازوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی تازہ ترین امریکی درخواست کی مخالفت کرے گا۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویزیلی نی بینزیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے دو روسی جہازراں کمپنیوں اور چھ جہازوں کے خلاف شمالی کوریا پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے حوالہ سے دیئے گئے شواہد بے بنیاد ہیں۔ امریکا نے سلامتی کونسل کی سینکشنز کمیٹی کو اس تازہ ترین درخواست سے صرف ایک روز قبل دو روسی کمپنیوں پرائیموری میری ٹائم لاجسٹکس اور گڈزون شپنگ کے خلاف یک طرفہ پابندیاں عائد کی تھیں۔ روسی سفیر نے ان امریکی پابندیوں کو بھی غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اب امریکا ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کئے جانے کا خواہاں ہے۔

شیئر: