Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینگوئن پر جھینگے کا حملہ

فاکلینڈ..... سمندری حیات پر تحقیق کرنے والو ںنے سمندر کی گہرائی میں جاکر پینگوئن کے بارے میں تحقیق کی ۔ وہاں انہیں ایک عجیب و غریب منظر بھی نظر آیا۔انہوں نے دیکھا کہ ایک چھوٹا سا جھینگا اپنے سے 13گنا بڑے پینگوئن پر حملہ کررہا ہے جبکہ پینگوئن اسے بھگانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ یہ جھینگا صرف 2.5انچ کا تھا جبکہ پینگوئن 35انچ بڑا تھا۔جنوبی افریقہ کے شہر پورٹ ایلزبتھ کی نیلسن منڈیلا یونیورسٹی کے ایک فوٹو گرافر نے زیر آب کیمرے فٹ کررکھے تھے تاکہ وہ پینگوئن کے بارے میں تحقیق کرسکے۔ جب اس نے فلم کی ریکارڈنگ دیکھی تو وہ اس بات پر حیران رہ گیا کہ چھوٹا سا جھینگا کس قدر چالاکی سے پینگوئن پر حملے کررہا ہے۔

شیئر: