آرام حرام ہے ، وزارت ریلوے کا نیا سوگن
لاہور...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزارت ریلوے کیلئے نیا سلوگن©©”آرام حرام ہے“ رکھ دیا ۔ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے کی آمدنی بڑھانا اور خسارہ کم کرنا ٹارگٹ ہے۔ور وزارت کے تمام اسپتالوں کو پرائیوٹایز کرنا ہوگا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروٹوکول ہرگز نہیں لوں گا اور نہ مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت ہے۔ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے کفایت شعاری اختیار کرنا ہو گی ۔ اب میں نے نیا سلوگن ”آرام حرام ہے“ رکھا ہے۔جب تک وزارت میں ہوں نہ خود سکون سے بیٹھوں گا اور نہ ہی کسی دوسرے کے آرام کرنے دوں گا۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے۔سارے فیلڈ میں جا کر اپنا کام کر یں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اخراجات کم کرکے سارا زور آمدن بڑھانے پر لگائیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی قیمتی زمینوں پر کمرشل پلازے بنانے کی ضرورت ہے۔ریلوے اسٹیشز کے قریب گندگی ختم کرنے کیلئے بھی صفائی ٹاسک فورس فوری طور پر بنائی جائے۔