رام لیلا میدان کو واجپئی سے منسوب کرنے کی تجویز
نئی دہلی ... نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے تجویز پیش کی ہے کہ شہر کے رام لیلا میدان کا نام سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سے منسوب کردیا جائے۔ واجپئی 16اگست کو 93سال کی عمر میں چل بسے تھے۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے انکی موت پر تعزیتی پیغامات اب تک موصول ہورہے ہیں۔رام لیلا میدان میں سیاسی پارٹیاں جلسے کرتی رہی ہیں۔ وہاں مختلف فیسٹیول بھی منعقد ہوتے ہیں۔ جب بھی واجپئی نے اس میدان میں عوام سے خطاب کیا عوام کا جم غفیر موجود ہوتا تھا۔