Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجرباتی طور پر مشاعر میں شروع کی گئی " گرین حج " مہم کامیاب رہی

مکہ مکرمہ.... ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر کے تعاون سے امسال حج سیزن میں جزوی طور پر " پلاسٹک سے صاف حج " مہم کا آغاز کیا گیا جو کامیاب رہی ۔ مہم کا مقصد لوگوں میں ماحول کو بہتر بنانے کا شعور اجاگر کیاجائے ۔ سبق نیوز کے مطابق " گرین حج " سلوگن کے ساتھ امسال مشاعر مقدسہ میں جزوی طور پر ماحول دوست مہم کا آغاز کیاگیا جس کے تحت کی جانے والی تحقیقی مطالعے میں 25 تحقیق کار، 5 نگران اور 108 کارکنوں نے شرکت کی ۔ ماحول دوست مہم کے مقاصد سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا اور کس طرح ماحول کو صاف رکھاجائے کے موضوع پر سیمینار ز بھی منعقد کئے گئے ۔ اس ضمن میں مشاعر مقدسہ میں حجاج کے 16 کیمپوں کا انتخاب کیا گیا جہاں تحقیقی ٹیم کی جانب سے کچرا ڈالنے کے مختلف ڈرمز رکھے گئے تھے ۔ جدا جدا رنگوں اور نشانات والے ڈرمز پر عربی ، انگلش اور انڈونیشی میں ہدایات درج کی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ مختلف نوعیت کا کچرا جدا جدا ڈرمز میں ڈالا جائے ۔ پلاسٹک کےلئے ڈرمز مخصوص تھے جبکہ کاغذ اور ٹن کے ڈبوں کےلئے الگ الگ ڈرمز رکھے گئے تھے ۔ مہم کے ذریعے حجاج میں اس شعور کو بیدار کرنا تھا کہ کون سا کچرا کس ڈرم میں ڈالا جائے ۔ اس حوالے سے ذمہ دارو ں کا کہنا تھا کہ تجرباتی مہم کامیاب رہی جسے آئندہ برس حج سیزن میں مزید وسیع پیمانے پرکیاجائے گا ۔ 

شیئر: