Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں 7 سوکلو نقلی شہد ضبط

ابھا.... سودہ ریجن کی بلدیہ کے اہلکاروں نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 7 سو کلو گرام نقلی شہد ضبط کر کے تلف کر دیا۔ عسیر ریجن کی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کے اہلکارو ں کو اطلاع ملی تھی کہ سودہ ریجن کے پہاڑی تفریحی مقامات پر نقلی شہد سیاحوں کو فروخت کیاجارہا ہے ۔ اطلاع پر بلدیہ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپا مارا جہاں سے بڑی مقدار میں نقلی شہد جو کھلے عام فروخت کیاجارہا تھا ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ۔ 

شیئر: