Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں حجاج کی خدمت بلا امتیاز کی جاتی ہے ، ایرانی حجن

مکہ مکرمہ .... صفیہ نامی معمر ایرانی حجن کا کہنا ہے کہ مملکت آنے سے قبل مجھے ان باتوں کا یقین نہیں تھا کہ یہاں حجاج کے ساتھ بلاتفریق بہترین معاملات کئے جاتے ہیں ۔ مکہ مکرمہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ایرانی حجن جسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا کامیاب آپریشن کے بعد سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں مملکت کے قائدین کےلئے دعا گو ہوں جنہوں نے ضیوف الرحمان کےلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی ہوئی ہے ۔ طبی عملہ مثالی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اگر میں بیماری کے اس مرحلے سے نہیں گزرتی تو مجھے معلوم ہی نہیں ہو سکتا تھا کہ ضیوف الرحمان کے ساتھ کس قدر مثالی خدمات انجام دی جاتی ہیں ۔ میں ان سب کےلئے دعا گو جنہوں نے میرا آپریشن کیا اور مجھے اس بیماری سے نجات ملی ۔ واضح رہے شاہ عبداللہ طبی کمپلیکس میں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک معمر ایرانی حجن کو دل کا شدید عارضہ لاحق ہے اس کی شریانیں تقریبا بند ہو چکی ہیں ۔ مریضہ کی رپورٹس دیکھ کر ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا اور حجن کو کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں طبی ٹیم نے فوری طور پر مریضہ کی انجیو پلاسٹی کی ۔ کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کی صحت اب قدرے بہتر ہے۔ 

شیئر: