پشاور .... خیبرپختونخواکابینہ کوحتمی شکل دے دی گئی،ابتدائی طورپر 10 رکنی کابینہ کا آج پیر کو حلف اٹھانے کا امکان ہے۔شہرام ترکئی، عاطف خان،اشتیاق ارمڑ،تیمورجھگڑاکو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے سلطان خان،ضیاءاللہ بنگش، اکبرایوب، ڈاکٹرامجد کوبھی ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔ کابینہ ارکان کوقلمدان دینے کافیصلہ وزیراعظم عمران خان خودکریں گے۔