بادشاہ کی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالا ملک سعودی عرب!
مدینہ منورہ ...مسجد اقصیٰ کے امام شیخ علی عمر العباسی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین کی خاطر بہت کچھ کیا۔ کافی عرصے سے قربانیاں دے رہا ہے۔ مملکت کیلئے یہ فخر کافی ہے کہ اس نے اپنے ایک فرمانروا کی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اہل فلسطین شاہ فیصل رحمتہ اللہ علیہ کو (شہید القدس ) کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ میں سبق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط اور شاندار انتظامات کے حوالے سے حج انتہائی کامیاب رہا۔ سعودی عرب کے کارندوں نے جن اخلاق کا مظاہرہ کیا ویسے اخلاق دنیا بھر کے مسلمانوں کے ہوں یہ ہماری آرزو ہے۔ امام مسجد اقصیٰ امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔