Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائینگے،عمران

اسلام آباد.... سینیٹ اجلاس میں پیر کو پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے مسلمانوں کی اجتماعی ناکامی ہیں ۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ سینیٹ نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جو قرارداد پاس کی ہے، اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں ۔ آزادی اظہار کے نام پر مغرب کا معاشرہ اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ مغربی معاشرے میں اس طرح کے کام کرنا آسان ہیں مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ ہی نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے او آئی سی کو اس معاملے پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ان چیزوں کا بار بار ہونا مسلم دنیا کی اجتماعی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بہت پہلے اس پر ایک حکمت عملی بنانی چاہیے تھی، مسلمان دنیا پہلے ایک ہو اور ایک چیز پر اکھٹی ہو، پھر اس مسئلے کو آگے اٹھایا جائے اور بتایا جائے کہ توہین رسالت پر ہمیں کتنی تکلیف ہوتی ہے۔
 

شیئر: