Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمن کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے

مری... صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پیر کو آخری دن ہے امیدوار کاغذات نامزدگی پیر کو 12بجے تک پریذائڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس پریذائیڈنگ افسران ہیں۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام اپوزیشن جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزدکردیا ہے۔ وہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئے ہیں ۔
 

شیئر: