کسٹم اہلکاروں کیلئے ترغیبات
مدینہ منورہ ... سعودی کسٹم اتھارٹی کے گورنر احمد الحقبانی نے بتایا ہے کہ محکمہ کسٹم کے کارکنان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے انہیں میڈیکل انشورنس کی سہولت دی جائیگی جبکہ عمدہ کارکردگی پر ترغیبات سے بھی نوازا جائیگا۔ ترغیبات کی تفصیلات کا اعلان 2019 ءکے وسط میں ہوگا۔ انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران بہت ساری ممنوعہ اشیاءضبط کی گئیں۔ 318شراب کی بوتلیں، 83ملین نشہ آور گولیاں اور اسی طرح کی دیگر ممنوعہ اشیاءضبط کی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 40ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر کسٹم اداروںمیں 9500اہلکار تعینات ہیں۔