جازان: شکار کے دوران غلطی سے سعودی کے سر میں گولی پیوست
جازان.... یہاں ابو عریش کمشنری کے جنوبی قریے میں شکار پر نکلے ہوئے سعودی نوجوانوں کی خوشیاں اس وقت غمی میں تبدیل ہوگئیں جب شکار کو نشانہ بناتے ہوئے غلطی سے ایک ساتھی کی گولی دوسرے کے سر میں جالگی۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ متاثرہ نوجوان کی حالت نازک ہے ۔ ابھی اس سے پوچھ گچھ نہیں کی جاسکتی۔ حقیقت حال اس وقت ہی منکشف ہوگی جب وہ سوالات کے جواب دینے کی حالت میں ہوگا۔ رفقائے سفر کا کہنا ہے کہ گولی جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے ساتھی کے سر میں جالگی۔