Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوٹوں کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں، اسد عمر

اسلام آباد.... وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ہمارا مقابلہ اس وقت اپوزیشن سے نہیں، غربت سے ہے ۔پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 5000، 1000اور 500کے نوٹوں کی تبدیلی کی میرے نام سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔
 

شیئر: