محمد جلال الدین قریشی حسامی۔ الاحساء، الھفوف
الاحساء الھوف میں ڈاکٹر عبدالغنی کی رہائش پر پر تکلف دعوت طعام کیساتھ الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر عبدالغنی نے کی۔ سعودی عرب کی مشہور و معروف شخصیت اسکالر اور تنظیم ہدف کے بانی نعیم جاوید کے ہندوستان واپس جانے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا آغاز حافظ عبدالعلیم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ احسان احمد نے نعت شریف پیش کی۔عبدالجبار نے محفل کی نظامت کی اور نعیم جاوید کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ عبدالغنی صدر محفل کے علاوہ تقریب سے مرزا انور بیگ اور حافظ عبدالعلیم نے بھی خطاب کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں نعیم جاوید کی شال پوشی کی گئی۔جلال الدین قریشی نے اپنا کلام پیش کیا۔ پروگرام کے دوسرے دور میں غزل کا تھا جس میں ڈاکٹر عبدالغنی نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ محمد ریاض نے طبلہ پر اپنی مہارت کا ثبوت دیا اور داد حاصل کی۔ شیخ حامد، عبدالحق، ابرار شریف، مرزا آصف، محمد جاوید قریشی، محمد یوسف، دمام سے احسان احمد اور مظفر کے علاوہ دکنی حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔