Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالا سیلاب زدگان کیلئے جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

کوچی۔۔۔۔کیرالا میں آنیوالے سیلاب میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سیلاب زدگان کیلئے جمعیت علمائے  ہند نے وسیع پیمانے پر ریلیف و بازآبادکاری کا کام شروع کردیا ہے۔جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نےکایم کلم کےمتاثرہعلاقے کا دورہ کیااور لوگوں میں امدادی پیکیٹ اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔اس موقع پرانہوں نے جمعیت علمائے ہند اور اس کی شاخوں کی جانب سےکیرالا کے لئے ایک کروڑ روپےامدادکا اعلان کیا۔علاوہ ازیں کرناٹک کے ساحلی ضلع کورگ میں سیلاب متاثرین کے لیے15لاکھ روپے پیش کئے۔راحت رسانی اور مرحلہ وار بازآبادکاری کے طور طریقوں کو منظم کرنے کے لئے مولانا مدنی کی سرپرستی میں جامعہ حسنیہ کایم کلم میں ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جمعیت کی جانب سے کیرالا میں ریلیف کمیٹیوں کے ذمہ داران،علماءاور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔میٹنگ میں گھروں کی صفائی و مرمت، الیکٹرک و پلمبنگ کے کام،2ہزار گھروں میں اشیائے صرف اور ضروری استعمال کے سامان سے متعلق فیصلے کئے گئے ۔ میٹنگ میں ابتدائی مرحلے میں 500  مکانات کی تعمیر کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ۔اس میٹنگ میں ایک ریلیف کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے کنوینر مولانا سفیان نامزد کئے گئے۔مولانا محمود مدنی نے سیلاب زدہ علاقے کے دورہ کے بعد کہا کہ کیرالہ میں مسلسل بارش اور دریاؤں میں  طغیانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ مولانا مدنی نے جمعیت علماء ہند کے کارکنان کی ستائش کی جو نہ صرف ضرورت مندوں تک اشیائےصرف پہنچانے کی  کوشش کرر ہے ہیں بلکہ کشتیوں کے ذریعہ پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مددکیلئےپلمبر، کارپینٹر اور الیکٹریشن کرناٹک سے 100،تامل ناڈو سے 50اور بہار سے 50 رضا کار جلد پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرالاسیلاب زدگان کیلئے سلمان خان نے دیا 12کروڑروپے کا عطیہ

شیئر: