Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتراکھنڈ: بس کھائی میں گرگئی،2افراد ہلاک ،34زخمی

اتراکھنڈ۔۔۔اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری میں مسافروں سے بھری پرائیویٹ بس کھائی میں گرگئی جس میں 2افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بس میں 36مسافر سوار تھے۔ بس رشی کیس سے آرہی تھی کہ ایک موڑ پر تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجہاں 6زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اور مرنیوالوں کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -تیل کےنرخ میں اضافہ،دہلی میں پٹرول 78 روپے فی لیٹر

شیئر: