Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12پیشوں کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد

جدہ...وزارت محنت و سماجی بہبود 13روز بعد مملکت کے تمام علاقوں میں 12پیشوں کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیگی۔ 12پیشے سعودی مرد و خواتین کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں۔ ان میں کسی بھی غیر ملکی کو ملازمت کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت محنت کے ایک عہدیدار نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد کے لئے انسپکٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف شعبوں کو تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر شعبے کا ایک نقشہ تیار کیا گیا ہے۔ اسی کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں ضروری کارروائی کے بعد سزائیں نافذ کی جائیں گی۔
 

شیئر: