Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی بیٹی زائرین کی خدمت میں

مکہ مکرمہ ..... امسال حج موسم کے دوران مکہ مکرمہ میں مقدس شہر کی بیٹیوں نے ضیوف الرحمان کی خدمت میں اچھوتے پن کا مظاہرہ کیا۔ حج سے قبل بزرگ حجاج کی دیکھ بھال ، انہیں وہیل چیئر کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے اور بوڑھی ، معذور اور بیمار حجنوں کی خاطر مدارات طرح طرح سے کی۔حج کے بعد مقدس شہر کو خیر باد کہنے والے حجاج کو مکہ مکرمہ کی بیٹیاں سعودی قہوہ اور چائے پیش کرکے ان سے دعاﺅں کا انمول تحفہ وصول کررہی ہیں۔
 

شیئر: