5سعودی خواتین پائلٹ بن گئیں
ریاض ...سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 5سعودی خواتین کو نجی فضائی کمپنیوں کے طیارے اڑانے کیلئے پائلٹ کے لائسنس جاری کردیئے۔ محکمے نے عکاظ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں سعودی خواتین کو ہوابازی کے شعبوں میں ملازمت کے مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔ یہی ایکاﺅ کی حکمت عملی بھی ہے۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ طیارے اڑانے کیلئے ایسے انسٹی ٹیوٹ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں لڑکیاں اور لڑکے دونوں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں تکنیکی شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں او رمحکمہ شہری ہوابازی میں خواتین کی تقرریاں بڑے پیمانے پر ہوئی ہیں۔