نجران کو نشانہ بنانے والا حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا
نجران: سعودی فضائیہ نے آج منگل کو صبح نجران پر داغا جانے والا میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیا۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ صبح8بجکر57منٹ پر فضائیہ نے حوثی میزائل ریکارڈ کیا جس کا رخ نجران کی شہری آبادی کی طرف تھا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔ حوثیوں باغیوں نے یمنی کمشنری عمران سے میزائل داغا تھا۔ میزائل کا ہدف نجران کی شہری آبادی تھا۔