ایشیا کپ:ایبٹ آباد میں قومی کرکٹرز کی مشقوں کا آغاز
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کیلئے فٹنس کیمپ کا ایبٹ آباد میں آغاز ہو گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کے آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول میں لگایا گیا ہے ۔ 3 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ کیمپ میں طلب کئے گئے 26 کھلاڑ ی شریک ہیں۔ایبٹ آباد میں کیمپ کے بعد دوسرے مرحلے لاہور میں شیڈول کیمپ میں پلیئرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔