Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ایشیا کپ: چھٹی ٹیم کا فیصلہ 6ستمبر کو ہوگا

کوالالمپور:کرکٹ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 6ستمبر کو ہوگا ۔ 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں 6ٹیمیں شریک ہوںگی۔گروپ ”اے“ میں پاکستان ، ہند اور ایک کوالیفائرکو شامل کیا گیا ہے،”بی“ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو جگہ ملی ہے۔ ملائیشیا میں کھیلے جانے والے کوالیفائنگ راونڈ میں یو اے ای، سنگاپور، عمان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ان میں سے کسی ایک کو ایشیا کپ میں انٹری ملے گی۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق29 اگست کو افتتاحی روز ملائیشیا اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا،نیپال اورعمان کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہونگی۔ یواے ای کو سنگاپور کا چیلنج درپیش ہے۔اگلے روزیواے ای کا میچ نیپال کے ساتھ شیڈول کیا گیا ۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور،ملائیشیا و عمان کی ٹیمیں بھی مقابل ہوں گی۔ایک روز آرام کے بعد یکم ستمبر کوعمان اور سنگاپورکا میچ ہوگا۔ملائیشیا کا سامنا نیپال اور یواے ای کا ہانگ کانگ سے ہوگا،اگلے روز ہانگ کانگ کو عمان سے مقابلہ کرنا ہے۔ملائیشیا کو یواے ای اور نیپال کو سنگاپورکی دیوار گرانا ہوگی،ایک دن آرام کے بعد 4 ستمبر کو ملائیشیا اور سنگاپور،یواے ای و عمان ، نیپال و ہانگ کانگ کی ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں ہر ٹیم کو دیگر سے ایک،ایک میچ کھیلنا ہے۔ ان میں سے سرفہرست اور رنر اپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ یواے ای اور نیپال کو فیورٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔

شیئر: