زکوٰة بورڈ نے سعودی اوجر سے7ارب ریال طلب کرلئے
ریاض ... سعودی اوجر لمیٹڈ سے محکمہ زکوٰة و آمدنی نے زکوٰ ة کی مد میں 7.7ارب ریال طلب کرلئے۔ مذکورہ کمپنی نے 2005ءسے لیکر 2011ءتک کے دوران کی واجب الادا زکوٰة ادا نہیں کی۔ باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محکمہ زکوٰة و آمدنی اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں سے تال میل پیدا کررہا ہے۔ مجموعی طور پر سعودی اوجر پر 6ارب 525ملین 46ہزار 800ریال زکوٰة کی مد میں واجب ہیں۔