Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے حوثی دعوے بے بنیاد

ابوظبی: دبئی ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے حوثی دعوے بے بنیاد ہیں۔ ایئرپورٹ میں پروازوں کی آمد وروفت معمول کے مطابق ہے۔ یہ بات اماراتی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہی۔ ابوظبی کی سرکاری نیوز ایجنسی سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حوثی نواز میڈیا کی طرف سے جاری ہونے والی خبروں میں سچائی نہیں کہ دبئی ایئر پورٹ کونشانہ بنایا گیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا۔ جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق ہے جس میں کسی قسم کا تعطل نہیں ہوا۔حوثی نواز میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ کو صماد3طرز کے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
 

شیئر: