ایشوریہ نے بھنسالی کی فلم پھر ٹھکرادی
بالی وڈاداکارہ ایشوریہ رائے نے ایک مرتبہ پھر مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ اپنے شوہر اداکار ابھیشیک کےساتھ فلم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جسکے باعث سنجے بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انہوں نے انکار کیاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ایشوریہ سنجے لیلا کی فلمیں ٹھکراچکی ہیں۔