ٹائیگر اوردیشا کو مداحوں نے گھیرلیا
بالی وڈ کے دو مشہور اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹنی کو ان کے مداحوں نے گھیرلیا، سیلفیاں بنائیں اور بات کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹنی ممبئی کے مقامی ریستوران میں کھانا کھانے گئے تھے جب وہ واپس جانے لگے تو باہر موجود مداحوں کی ایک بھیڑ ان کی منتظر تھی ۔دونوں اداکار وں نے بمشکل ہی بھیڑ سے نکل کر جان چھڑائی۔