Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی صحت کے ساتھ کھیلنا بند کریں

آج کل مرد و زن نے ڈائٹنگ کے نام پر فاقہ کاٹنا شروع کیا ہوا ہے ۔ وزن کم کرنے کے لیے عجیب وغریب طریقے اپنا کر صحت کے ساتھ کھلواڑ جاری ہے ۔ لوگ نت نئے طریقوں سے وزن تو کم کر لیتے ہیں لیکن پھر دوبارہ ان کے لیے نارمل غذا پر آنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ بعض افراد خالی پیٹ کافی پی پی کر وزن کم کرتے  نظر آتے ہیں ۔ وزن تو کم ہوجاتا ہے پھر ساتھ ہی جسم کمزور اور بیکار ہوجاتا ہے ۔ دانت پیلے پڑ جاتے ہیں ، چہرہ کیل مہاسوں سے بھر جاتا ہے ، معدہ الگ خراب ، بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ پھر کہیں معدے کے ڈاکٹر کو لمبی چوڑی فیس دینا پڑتی ہے تو کہین ماہر جلد کے پاس چکر شروع ہو جاتے ہیں ۔ صحت بھی برباد ہوتی ہے اور دوائیوں پر بھی پیسہ خرچ ہوتا ہے ۔ خود کو بے کار کر لینا بھلا کہاں کی عقلمندی ہے ؟ اللہ کی دی ہوئی نعمت صحت اور خوبصورتی کو گنوا لینا بھلا کہاں کی ہوشمندی ہے ؟ کوئی اپنی صحت کے ساتھ ایسے بھی کھیل سکتا ہے ؟ وہ افراد جو اضافی وزن سے پریشان ہیں انہیں چاہیے کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ڈائٹنگ شروع کریں تاکہ وہ ان کی خوراک وزن اور عمر کے مطابق انہیں ڈائٹ پلان تجویز کرکے دیں ۔ وزن کم کرنے کے لئے فاقہ ہی ضروری نہیں بلکہ صحت مند طرز زندگی کے ساتھ بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے ۔
 

شیئر: