Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد۔۔۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ۔ یہ خبر امریکی اخبار نے جاری کی جس کے بعد ہالینڈ کے ایک رکن پارلیمنٹ میں اپنے ایک تحریر بیان میں مقابلہ منسوخ کرنے کی تصدیق کی ۔ اس سے قبل اس معاملے میں وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کوئی ایک یا چند مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، ایک مسلمان ملک کی جانب سے سفیر کو بلا کر احتجاج کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپنی بات مغرب کو تب سمجھا سکیں گے جب سب مسلمان متحد ہوں، ہم نے ان کو سمجھایا نہیں کہ جس طرح وہ اپنے دین کی طرف دیکھتے ہیں ہم بھی اسی طرح دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ان کی شان میں گستاخی ہو تو سب مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن مغرب کے لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس اور سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمانوں نے انھیں سمجھایا ہی نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں اکثریت کو معاملہ کا علم نہیں، یہ فتنہ وہاں کے چند لوگ کرتے ہیں، ہم احتجاج کریں گے اور مغرب کو اپنا نکتہ نظر بھی سمجھائیں گے۔

شیئر: